بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ویرات کوہلی کا نام شامل نہیں ہے۔
اسکواڈ میں شامل کے ایل راہول اور کلدیپ یادیو کی شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہے، لیکن جسپریت بمراہ اور یوزویندرا چاہل اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
نومبر 2021 میں آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے روی چندرن ایشون کو روی بشنوئی، اکشر پٹیل اور رویندرا جدیجا جیسے دیگر اسپن آپشنز کے ساتھ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1547504533097570304
ویسٹ انڈیز ٹور پر ون ڈے سیریز میں آرام کی غرض سے شامل نہ کیے جانے والے رشابھ پانت اور ہاردک پانڈیا کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔
آئی پی ایل سے نام کمانے والے فاسٹ بولر عمران ملک، رتوراج گائیکواڈ اور سنجو سیمسن بھی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ یہ تینوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
اسکواڈ:
روہت شرما(کپتان)، ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، دیپک ہودا، شریاس ایئر، دنیش کارتک، رشابھ پانت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، روی بشنوئی، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، اویش خان، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ
Rohit Sharma (C), I Kishan, KL Rahul*, Suryakumar Yadav, D Hooda, S Iyer, D Karthik, R Pant, H Pandya, R Jadeja, Axar Patel, R Ashwin, R Bishnoi, Kuldeep Yadav*, B Kumar, Avesh Khan, Harshal Patel, Arshdeep Singh.
Advertisement*Inclusion of KL Rahul & Kuldeep Yadav is subject to fitness.
— BCCI (@BCCI) July 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News