Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش بیٹسمین فل سالٹ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

Now Reading:

انگلش بیٹسمین فل سالٹ کا بڑا بیان سامنے آ گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں شاندار فتح گر اننگ کھیلنے والے فل سالٹ کا بڑا بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین فل سالٹ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کے چھٹے میچ میں 88 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کے 170 رنز کے تعاقب میں فل سالٹ نے 214.63 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 44 گیندوں پر 88 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے بتایا کہ منصوبہ یہ تھا کہ اندر جا کر وکٹ کے رویے کے مطابق اننگز کی تعمیر کی جائے اور یہ بھی دیکھنا تھا کہ پاکستان کہاں بولنگ کر رہا ہے۔

فل سالٹ نے ہدف کے تعاقب کے لیے پاور پلے بہترین آغاز کرنے کی خواہش کی تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے، ہم جانتے تھے کہ ہم بہترین شروعات کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سالٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کی بیٹنگ کا انداز کس طرح جارحانہ ہے، اور وہ اس سے فائدہ اٹھانا اور انگلینڈ کے لیے کھیل جیتنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ میرا کھیلنے کا طریقہ جارحانہ ہے اور میں انگلینڈ کی شرٹ پہن کر زیادہ سے زیادہ گیمز جیتنا چاہتا ہوں۔

سالٹ نے سیریز کے پہلے پانچ میچوں میں اپنی کارکردگی کی عکاسی کی، اور کہا کہ میری کارکردگی وہ نہیں تھی جو مجھے پسند ہے، لیکن ہدف کا کامیاب تعاقب کرنا اچھا لگا۔

فل سالٹ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے ہیں حالانکہ ورلڈ کپ سر پر ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہر میچ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین فل سالٹ کا کہنا تھا کہ ہم فرنٹ فٹ پر رہنا چاہتے ہیں اور دوسری ٹیموں کو بیک فٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیجنڈ ایتھلیٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کی پیش گوئی کر دی
نیپال کے سابق کرکٹ کپتان کو ریپ کے الزام سے بری کر دیا گیا
حسن علی کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی وجہ سامنے آگئی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان میں تاخیر میں رمیز راجہ برہم
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر