
پی ایس ایل 8 کے دوران پاکستان ویمنز لیگ کیلئے آزمائشی میچز کرانے کا منصوبہ
پی ایس ایل 8 کے دوران پاکستان ویمنز لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران پاکستان ویمنز لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رن کے طور پر ویمنز لیگ کے پانچ میچز کروائے جا سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں: مڈل سیکس نے پی ایس ایل میں شمولیت پر دلچسپی ظاہر کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت تین فرنچائزز ٹیسٹ رن کے لیے ویمن ٹیمیں بنائیں گی ۔ ٹیسٹ رن کے لیے فرنچائزز میچز کے اخراجات برداشت کریں گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانچ ٹیسٹ رن میچز کے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر اکتوبر میں پاکستان ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پی ایس ایل میچ کروانے کا فیصلہ نہ ہوسکا
پاکستان ویمنز لیگ ابتدائی طور پر چار سے چھ ٹیموں پر مشتمل ہوگی۔ویمنز ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں گزشتہ روز پاکستان ویمنز لیگ کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News