انگلینڈ کے معروف کاؤنٹی کرکٹ کلب مڈل سیکس نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کے کاؤنٹی کلب مڈل سیکس کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مشترکہ منصوبے کے معاہدے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔
مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب کے سی ای او نے کہا کہ بات چیت بہت مثبت رہی ہے اور کہا کہ وہ معاہدے کی تفصیلات پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شان مسعود کی کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی سنچری
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو مڈل سیکس کاؤنٹی کرکٹ کلب اور پی ایس ایل کے درمیان کسی بھی انتظام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور رپورٹس کے مطابق مڈل سیکس کو پی ایس ایل میں حصہ لینے کے لیے پی سی بی کو کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑ سکتی ہے۔
مڈل سیکس کلب کے لیے پی ایس ایل 8 میں حصہ لینا ممکن نہیں ہوگا لیکن ایک دستہ وارم اپ ٹور کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے اور اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو مڈل سیکس 2024 میں پی ایس ایل میں باضابطہ طور پر شامل ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News