Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ رہا

Now Reading:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ رہا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ رہا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ رہا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے پانچویں روز بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹوں کے نقصان پر اننگ کا آغاز کیا تو کوئی ٹاپ آرڈر بلے  باز جم کر نہ کھیل سکا۔

80 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ شان مسعود 35، کپتان بابر اعظم 27 اور امام الحق 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں پہلی اننگ  میں 150 رنز کی پارٹنرشپ کرنے والے  سرفراز اور سعود  نے ٹیم کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا اور 45 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے کھانے کے  وقفے تک اسکور کو 125 رنز تک پہنچادیا۔

دوسرے سیشن میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے مجموعی اسکور میں مزید 54 رنز کا اضافہ  کیا اور اسکور کو 179 رنز تک پہنچادیا۔

Advertisement

چائے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد نے کچھ جارحانہ انداز اپنایا تاہم دوسرے اینڈ سے سعود شکیل زیادہ دیر ان کا ساتھ نہ دے سکے اور 203 کے مجموعی اسکور پر 32 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں آغا سلمان 30، حسن علی 5 اور سرفراز احمد 118 رنز پر پویلین لوٹ گئے، آخری وکٹ پر نسیم شاہ اور ابرار احمد نے بولرز کا جم کا مقابلہ کیا اور اسکور کو 304 رنز تک پہنچا دیا۔

Advertisement

تین اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے کہ امپائر نے کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے ہی کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:سرفراز کا آؤٹ دینے پر امپائر تنقید کی زد میں

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

چوتھے روز کھیل کے اختتامی مراحل میں پاکستان کو 3 اوور بیٹنگ کرنے کا موقع ملا تو قومی ٹیم نے بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں  گنوادیں۔

اس سے قبل  پاکستان نے چوتھے روز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو سعود شکیل 124 اور ابرار احمد  بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود  تھے۔

پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان ٹیم کی دسویں وکٹ گرگئی۔ ابرار احمد کو پہلے اوور کی آخری گیند پر اش سودھی نے ایل بی ڈبلیو کردیا تھا ۔

Advertisement

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 449 رنز کے جواب میں 408 رنز بنائے یوں نیوزی لینڈ کو پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔ امام الحق 83 اور سرفراز احمد 78 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

آغا سلمان 41، کپتان بابر اعظم 24، شان مسعود 20، عبداللہ شفیق 19، حسن علی اور نسیم شاہ 4،4 جبکہ میر حمزہ اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے 3،3 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 449 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ نے 134 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی  تھی،  پاکستان کو پہلی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد ملی جب ٹام لیتھم 71 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے   تھے لیکن اس کے بعد پاکستان کو اس سیشن میں کوئی کامیابی نہ مل سکی تھی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار

چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈنے ایک وکٹ کے نقصان پر 226 رنز بنالیے تھے۔تاہم  چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نئی گیند کے حصول سے پہلے ہی یکے بعد دیگرے 5 وکٹیں حاصل کرلی تھیں۔

دوسرے روز نیوزی لینڈ کی اگلی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد دسویں وکٹ پر میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور 449 رنز تک پہنچادیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے  نے سب سے زیادہ 122  رنز بنائے تھے۔ٹام لیتھم 71 ، میٹ ہینری ناقابل شکست 68 اور ٹام بلنڈیل 51 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

کین ولیمسن 36، اعجاز پٹیل 35، ہینری نکلز 26، اش سودھی 11، کپتان ٹم ساؤتھی 10،  ڈیرل مچل 3 اور مائیکل بریسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز بے نتیجہ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر