Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8 ٹرافی کی رونمائی، سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے

Now Reading:

پی ایس ایل 8 ٹرافی کی رونمائی، سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے
پی ایس ایل 8 ٹرافی کی رونمائی، سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے

پی ایس ایل 8 ٹرافی کی رونمائی، سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر کہنا تھا کہ ’سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے کیونکہ تبدیلی میں کچھ چیزیں مختلف ہوتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی کی رونمائی کے لیے شالیمار باغ سے بہتر جگہ کون سی ہوسکتی ہے، اپنے ستاروں کو سب کے سامنے لائے ہیں جب کہ ٹرافی کا ڈیزائن منفرد ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ان کا کہنا تھا کہ آج تک ٹرافی باہر سے بنتی تھی لیکن اس مرتبہ اپنے ملک میں ڈیزائن ہوئی اور ہمارے لوکل کاریگروں نے ٹرافی کو تیار کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ نوجوانوں نے شالیمار باغ نہیں دیکھا، جس نے لاہور نہیں دیکھا تو دیکھا کیا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ شالیمار باغ کا حسن اور تاریخ نئے طریقے سے عوام تک پہنچے گی جب کہ ہمیں کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی سی بی نے آج پی ایس ایل 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی لاہور میں کردی ہے جب کہ ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی گئی۔

Advertisement

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹرافی کی رونمائی کی جب کہ اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کا اسٹار 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے، ٹرافی کے تین ستون 9 ہزار 907 زرقون پتھروں سے جڑے ہوئے ہیں جو قومی کرکٹ ٹیم کے نصب العین اتحاد، جذبہ اور طاقت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ٹرافی کا پچھلا مرکزی ستون مزید کرسٹل سے مزین ہے جو قومی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے لگن اور محنت کی نمائندگی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر