Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست؛ محمد رضوان نے وجہ بتادی

Now Reading:

وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست؛ محمد رضوان نے وجہ بتادی

نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر موقف پیش کررہے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کیویز کے خلاف وارم اَپ میچ میں کئی تبدیلیاں کی تھیں جسکی وجہ سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے تاہم بینچ پر بیٹھے لڑکوں کو موقع دیا گیا تاکہ انکی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری فیلڈنگ غیر معیاری تھی اور بالنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، شاداب خان 10، 10 اوورز نہیں تھے، جس سے فرق پڑا۔

قبل ازیں نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بھی قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایسی فیلڈنگ/کیچنگ اور اسپن اٹیک سے اچھی ٹیموں کے خلاف بڑے مقابلے میں جیت کیلئے بہت جدوجہد کرے گا۔

وکرانت گپتا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم بھی کوئی بھی حریف دباؤ ڈالتا ہے تو دفاعی انداز میں چلے جاتے ہیں، پاکستان کو ابتدائی 10 اوورز میں نئی ​​گیند کے ساتھ اپنے فاسٹ بولرز پر انحصار کرنا پڑے گا، ورنہ وہ بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی بالرز ایک بار پھر حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں ناکام رہے تھے جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ بری طرح فلاپ نظر آیا، محمد نواز نے 7 اوورز میں 55، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 68 جبکہ آغا سلمان نے 8 اوورز میں 60 رنز لٹائے تھے۔

Advertisement

مجموعی طور پر اسپنرز نے 25 اوورز میں 183 رنز دیکر محض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔

دوسری جانب فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بھی حارث رؤف اور محمد وسیم جونئیر کی خوب پٹائی ہوئی جبکہ حسن علی نے ابتداء میں وکٹ لی تاہم کوئی بالر انکا ساتھ دینے میں ناکام رہا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر