Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کی سنچری کی خاطر امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑادیں

Now Reading:

ویرات کوہلی کی سنچری کی خاطر امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑادیں

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران بنگلادیش کے خلاف میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کروانے کے لیے امپائر نے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔ 

بھارت کے پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش  کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ایک وقت پر بھارت کو جیت کے لیے 26 رنز درکار تھے جب کہ وکٹ پر موجود بلے باز ویرات کوہلی کو اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے بھی 26 رنز ہی درکار تھے، ایسے میں نہ صرف ان کے ساتھی بلے باز کے ایل راہل نے ویرات کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ فیلڈ امپائر بھی ان کے ساتھ دکھائی دیے۔

بیالیس ویں اوور میں جب کوہلی 97 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے تین رنز چاہئے تھے اور بھارت فتح سے صرف دو رنز دور تھا، ایسے میں امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے واضح وائیڈ بال نہیں دی۔

بنگلہ دیشی بولر نسیم احمد نے 42 ویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ کرادی لیکن امپائر نے مبینہ طور پر کوہلی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اسے وائیڈ بال قرار نہیں دیا کیونکہ اس صورت میں اسکور لیول ہوجاتا اور کوہلی کی سنچری خطرے میں پڑسکتی تھی۔

Advertisement

دوسری گیند ڈاٹ ہونے کے بعد کوہلی نے تیسری گیند پر چھکا لگاکر نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ ٹیم کیلئے وننگ شاٹ بھی کھیلا۔ میچ میں ویرات کوہلی اپنے ون ڈے کیریئر کی 48 ویں سنچری اسکور کرکے بھارت کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

Advertisement

دوسری جانب ویرات کوہلی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے صرف ایک سنچری کی دوری پر ہیں، سچن  نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریاں بنارکھی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امپائر پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل کرانے کیلئے قوانین سے روگردانی کا الزام لگایا جارہا ہے۔

قانون کیا کہتا ہے؟ 

سوشل میڈیا صارفین  کا کہنا ہے کہ امپائر نے وائیڈ بال نہ دے کر  ویرات کوہلی کی سنچری پوری کروائی لیکن کیا واقعی ایسا تھا؟ کیا امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے وائیڈ نہ دینے کے فیصلے سے ویرات  کوہلی کو اپنی سنچری مکمل کرنے کا موقع ملا؟

آئی سی سی نے 2022 میں وائیڈ بال کے قوانین میں تبدیلی کی تھی، نیا قانون بولرز کو  فائدہ پہنچانے کیلئے  متعار ف کرایاگیا تھا۔

ایم سی سی لاز آف کرکٹ کی شق 22.1.1 کےمطابق وائیڈبال سے متعلق فیصلہ امپائر کی ججمنٹ پر تھا ، مارچ 2022 میں اس قانون میں معمولی تبدیلی کرکے شق 22.1.2 متعارف کرائی گئی۔

Advertisement

وائیڈبال قانون کی شق 22.1.2 کے تحت امپائر وائیڈ کا فیصلہ بیٹر کی پوزیشن کے لحاظ سے کرے گا، نئے قانون  میں بتایا گیا کہ جہاں بیٹر کھڑا ہوگا اسی پوزیشن سے وائیڈبال کا تعین ہوگا۔

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل

آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو نیوزی لینڈ پہلے ، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر