Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیاکپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

Now Reading:

ایشیاکپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے انعام کا اعلان
ایشیاکپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

ایشیاکپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لیے 36 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین  ذکاء اشرف نے نیپال میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ وہیل چیئر کرکٹ کی فاتح پاکستان وہیل چیئر ٹیم کو 36 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا ہے۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہیل چیئر کرکٹ ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کپ میں لگاتار دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پی سی بی کھیل کے ایک اہم حصے کے طور پر اس کامیابی کو نہ صرف سراہتا  ہے بلکہ ان تمام صلاحیتوں کے حامل افراد کو سپورٹ بھی کرتا ہے۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے چیئرپرسن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ رخسانہ راجپوت، منیجر زوار نور، اسسٹنٹ مینجر جاوید بابر اور کپتان محمد ذیشان سمیت فاتح اسکواڈ کو سراہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشیاکپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہم تمام کھلاڑیوں اور وہیل چیئر کرکٹ مینجمنٹ پر فخر محسوس کرتے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ آپ تمام لوگ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

Advertisement

ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو زیادہ گراؤنڈز اور ٹریننگ کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے وہیل چیئر ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آپ پاکستان کے سفیر ہیں اور ہمیں اس بات پر بہت زیادہ خوشی ہے کہ آپ نے اپنی حوصلہ مندی اور مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایشیاکپ کے ٹائٹل لگاتار دو مرتبہ جیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر