Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہونے جارہی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہورہی ہے جب کہ پہلا میچ ڈنیڈن میں یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ منگل کے روز اسی گراؤنڈ میں ہوگا جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سرجان ڈیوس اوول کوئنز ٹاؤن میں 9 دسمبر کو ہوگا۔ تینوں میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف بارہ سے اٹھارہ دسمبر کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے علاوہ کرائسٹ چرچ میں دو پریکٹس میچ بھی کھیلے ہیں۔

Advertisement

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تمام آٹھ میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کی دو لیفٹ آرم اسپنرز نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں بالترتیب پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ دونوں کھلاڑی اس دورے میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔

نشرہ سندھو کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے ایک میچ درکار ہے۔ کپتان ندا ڈار آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈر کیٹگری میں پانچویں رینکنگ میں ہیں۔

ندا ڈار نے سیریز شروع ہونے سے قبل پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک زبردست ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا تھا نیوزی لینڈ اپنی بہترین کرکٹ کے لیے مشہور ہے لیکن ہم یہاں مقابلہ کرنے آئے ہیں اور مجھے اپنی کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے جو اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھاسکتی ہیں۔

کپتان نے کہا تھا کہ اس سیریز میں ہماری کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف اچھی پرفارمنس دیں۔

Advertisement

ندا ڈار کہتی ہیں کہ حالیہ دنوں میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے گئے ہیں، اس سال پانچ کھلاڑیوں نے اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے جو اس دورے میں ٹیم کا حصہ ہیں۔

ندا ڈار نے کہا کہ ہم آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھ رہے ہیں اور اس سے قبل ہمیں نو میچز کھیلنے ہیں اس سیریز سے ہمیں اپنا کمبی نیشن تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس سیریز سے ہمیں اپنی اسٹرینتھ کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔یہ تمام کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک اہم تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں کو پریکٹس میچز اور ٹریننگ سیشنز کے بعد یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوچکا ہے۔

پاکستان ویمنز اسکواڈ:

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر