قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود انگلینڈ کی ڈربی شائر کاؤنٹی کے کپتان مقرر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر کاؤنٹی نے پاکستانی بلے باز شان مسعود کو 2022 وائٹیلٹی بلاسٹ کے لیے ڈربی شائر فالکنز کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
شان مسعود پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔وہ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قیادت کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
𝐌𝐚𝐬𝐨𝐨𝐝 𝐧𝐚𝐦𝐞𝐝 𝐓𝟐𝟎 𝐜𝐚𝐩𝐭𝐚𝐢𝐧!@shani_official has been named as Derbyshire Falcons captain for the upcoming @VitalityBlast 🙌
Congratulations, Shan 👏
Read ⤵️
— Derbyshire CCC (@DerbyshireCCC) May 24, 2022
انگلش کرکٹ میں ان کے پہلے سیزن کا آغاز شاندار ہوا، جس میں انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں دو ڈبل سنچریز اور ایک سنچری کی مدد سے 844 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ شان مسعود دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شامل کسی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
اس سے قبل 2003 میں وسیم اکرم نے ایک میچ میں ہمپشائر کی کپتانی کی تھی۔




















