Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشن گیمز 2022 کا آفیشل میسکوٹ لانچ کر دیا گیا

اولمپک کونسل آف ایشیا   نے ایشین گیمز 2022 کا آفیشل میسکوٹ  لانچ کردیا ۔

اولمپک کونسل آف ایشیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئیٹر پر اپنے اکاؤنٹ پہ 19ویں ایشین گیمز کے آفیشل میسکوٹ  کی لانچنگ ویڈیو جاری کی۔

ایشین گیمز 2022کے آفیشل  میسکوٹ کو ’روبوٹ ٹرپلٹس‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو چائنہ کے شہر ہانگزو میں کھیلے جائیں گے۔

آفیشل  میسکوٹ کی لانچنگ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی  تھی ۔

دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی(آئی او سی) نے اگلے سال ٹوکیو اولمپکس گیمز کے لیے کوالیفکیشن ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے ۔

ترجمان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہےکہ 29جون 2021 ء تک ایتھلیٹس گیمز کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، جبکہ انٹرنیشنل فیڈریشنز اپنے طور پر ایتھلیٹس کے لیے کوالیفیکیشن ڈیڈ لائن مقرر کرسکتی ہیں۔

آئی او سی کا کہنا ہے کہ کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس ہی گیمزمیں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ  آ ئی او سی نے اولمپکس گیمز اب اگلے سال 24 جولائی سے 8 اگست تک ری شیڈول کیے ہیں۔