Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی لیگ میں رونالڈو کی ہڑتال کامیاب، النصر کو جھکنا پڑ گیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں جاری اپنی مختصر ہڑتال ختم کردی، جب النصر کلب نے ان کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے حالیہ ٹرانسفر ونڈو میں کلب کی جانب سے بڑے ناموں کی شمولیت میں عدم دلچسپی پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار فٹبالر ٹیم کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے تھے، تاہم پیش رفت نہ ہونے پر انہوں نے احتجاجاً گزشتہ ہفتے النصر کے مسلسل دو میچز میں شرکت نہیں کی۔

رونالڈو، جو ہفتہ وار لاکھوں پاؤنڈ کا ریکارڈ معاوضہ وصول کرتے ہیں، نے واضح پیغام دیا تھا کہ وہ ٹائٹل کی دوڑ میں سنجیدہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

اب اطلاعات ہیں کہ کلب انتظامیہ نے ان کے اہم مطالبات مان لیے ہیں اور اسکواڈ کو مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

النصر کی جانب سے مثبت پیش رفت کے بعد رونالڈو نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور آئندہ میچز میں شرکت متوقع ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح اس پیش رفت کو “رونالڈو پاور” قرار دے رہے ہیں، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سعودی لیگ میں اسٹار کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

کیا النصر اب واقعی بڑی سائننگز کے ساتھ ٹائٹل کی دوڑ میں واپسی کرے گا؟ فٹبال شائقین کی نظریں اگلے ٹرانسفر اعلان پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ خبریں