دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 نے اپنے افتتاحی روز شاندار آغاز کیا اور ویورشپ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے دن تمام پلیٹ فارمز پر مجموعی ویورشپ میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ٹورنامنٹ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
افتتاحی دن مجموعی کنزمپشن 14.7 ارب منٹس تک پہنچ گئی جب کہ اوپننگ ڈے کی ڈیجیٹل ریچ 10 کروڑ 19 لاکھ رہی جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 81 فیصد زیادہ ہے۔
بھارت بمقابلہ امریکا میچ کی ٹی وی ریٹنگ میں 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا جب کہ بھارت کے پہلے میچ کی ڈیجیٹل ریچ میں حیران کن 98 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر کے مطابق ’’ویورشپ غیرمعمولی ہے اور ٹورنامنٹ کو عالمی سطح پر بے مثال کامیابی حاصل ہوئی ہے‘‘۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج 10 زبانوں میں کی جارہی ہے اور 130 سے زائد ماہرین تجزیہ کار شائقین کو گہرا تجزیہ فراہم کر رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ سے قبل ’’چیمپئنز بیکنگ چیمپئنز‘‘ مہم نے شائقین میں جوش اور دلچسپی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ ریکارڈز نہ صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا عندیہ دیتے ہیں بلکہ اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ عالمی شائقین کرکٹ ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔



















