Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بھارت نے نمیبیا کو شکست دے دی

بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے سب سے زیادہ 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 18 ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ اے کا میچ بھارت اور نمیبیا کی ٹیموں کے درمیان نئی دہلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت نے 93 رنز سے جیت اپنے نام کی۔

نمیبیا کی جانب سے لورین اسٹینکیمپ 29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ بھارت کی جانب سے ورن چکرورتی نے 3، ہاردک پانڈیا اور اکسر پٹیل نے دو دو اور ارشدیپ، شیوم ڈوبے اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے سب سے زیادہ 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں ہاردک پانڈیا 52، تلک ورما 25، شوم دوبے 23 اور سنجو سیمسن نے 22 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ نمیبیا کے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔