Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج اور پورے ملک کیلئے عالمی سطح پر انتہائی قابل فخر اور تاریخی اعزاز

پاک آرمی کے اسکواش کھلاڑی نعمان علی خان نے بھارت کو پچھاڑ کر رکھ دیا

پاک فوج اور پورے ملک کے لیے عالمی سطح پر انتہائی قابل فخر اور تاریخی اعزاز حاصل ہوگیا۔

چین میں جاری 33ویں ایشین جونیئر انڈیویجول اسکواش چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل پاکستان کے نام ہوگیا۔

پاک آرمی کے اسکواش کھلاڑی نعمان علی خان نے روایتی حریف بھارت کو اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پچھاڑ کر رکھ دیا۔

پاکستانی کھلاڑی نے فائنل میں بھارتی حریف شیون اگروال کو1-3 سے ہرا کراسکواش چیمپئن جیت لی۔

گزشتہ ایشین چیمپئن شپ میں اسی بھارتی کھلاڑی نے نعمان علی خان کو 0-3 سے ہرایا تھا تاہم نعمان نے جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کھیل پیش کر کے پرانی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

دفاعِ وطن ہو یا کھیل کا میدان، پاک فوج ہر فورم پر ملک کا نام روشن کرنے میں پیش پیش ہے۔