عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینز اور ویمنز کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے معروف کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید خوشیوں، محبت اور قربانی کا تہوار ہے، اس موقع پر خوب خوشیاں منائیں، مزیدار کھانے کھائیں اور ساتھ ہی صفائی اور اپنے اردگرد لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔
Special Eid wishes from the Pakistan men’s cricket team! ✨#EidulAdhaMubarak 🐐🌙 pic.twitter.com/32dNOzTJil
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 26, 2026
دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر خوشیاں بانٹنا اور دوسروں کا خیال رکھنا اصل پیغام ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سب کی قربانیاں اور عبادات قبول فرمائے۔
Pakistan women cricketers wish everyone a joyful Eid! 💚🇵🇰#EidulAdhaMubarak 🐐🌙 pic.twitter.com/TYaxTdEWem
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 27, 2026
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اس وقت عید اپنے اپنے گھروں میں منا رہے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی کل دوبارہ راولپنڈی میں ٹیم کے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے۔




















