محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے لاہور کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شہر بھر میں مختلف اوقات میں نماز عید ادا کی جائے گی۔
بادشاہی مسجد لاہور میں نماز عید صبح 8:30 بجے ادا کی جائے گی جس کی امامت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ داتا دربار لاہور میں نماز عید صبح 7:00 بجے ادا ہوگی اور امامت مولانا حافظ مختار احمد ندیم کریں گے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں عید کی نماز کا شیڈول:

محکمہ اوقاف کے مطابق بادشاہی مسجد، داتا دربار اور دربار حضرت شاہ جمالؒ سمیت بعض مقامات پر خواتین کے لیے نماز عید کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔















