آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو اور زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا مسلسل دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مارک چیپمین اور ایسوی ایٹ ممبر ملک یوگانڈا کے آل راؤنڈر الپیش رامجانی نامزد ہونے والے دیگر کھلاڑی ہیں۔
اس کے علاوہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، آسٹریلیا کی ایلیس پیری، انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون اور سری لنکا کی چماری اتاپتو شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News