آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کی کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے احسان عادل 2015ء میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، وہ پاکستان کے لیے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
واضح رہے کہ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے جسدیپ سنگھ کے ان فٹ ہونے کے بعد احسان عادل کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آج شام 6 بج کر 30 منٹ پر میچ شیڈول ہے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بارہواں میچ ہے۔



















