Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے  ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 22 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

 پریس کانفرن کرتے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نےپچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گذشتہ 12 ماہ سے کوئی ون ڈے  انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ ایک سال بعد کھیلی جانے والے ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ یہ لیگ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچوں  کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے وقت نوجوان کھلاڑیوں کومتواتر مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سلیکٹرز نے سنٹرل پنجاب کے20 سالہ  عبداللہ شفیق کو ممکنہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

Advertisement

نوجوان بیٹسمین نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 میں 133 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز بنائے تھے۔عبداللہ شفیق  کو اپنے فرسٹ کلاس اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Advertisement

شعیب ملک کی جگہ عبداللہ شفیق کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سلیکٹرز نے محمد رضوان کے بیک اپ کے طور پر روحیل نذیر کو ممکنہ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

 دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل سرفراز احمد کو 25 اکتوبر سے شروع ہونے  والی قائداعظم ٹرافی میں شرکت کا کہا گیا ہے تاکہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل وہ مکمل طور پراپنی فارم بحال کرسکیں۔

اسی طرح فاسٹ بالر محمد عامر اور عثمان شنواری کی جگہ حارث رؤف ،محمد حسنین اور موسیٰ خان کو صلاحیتوں کے اظہارکا موقع دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انجری کی وجہ سے حسن علی اور نسیم شاہ کی سلیکشن پر غور نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑیوں کو قائداعظم ٹرافی میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جاسکے۔

اسکواڈ:

بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان)

Advertisement

بیٹسمین:  عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ

وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور روحیل نذیر

اسپنرز : عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر

فاسٹ بالر:فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر