Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھربھی ڈرون کی زدمیں

Now Reading:

مچھربھی ڈرون کی زدمیں
مچھر

بھارت میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کومارنےکےلیےڈرون کااستعمال شروع کردیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈرون کو ’وناش‘ کا نام دیا گیا ہے جو 20 منزلہ عمارت کے اوپر جاتا ہے اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے ساتھ لیس ہے۔
کے ایم سی ڈپٹی میئر اتین گھوش کا کہنا تھا کہ ڈرون عمارتوں اور دیگر مقامات کی تصاویر کلک کرے گا جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون وناش کا روبوٹک ہاتھ بھی ہے جو پانی اور زمین سے نمونے اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

اتین گھوش کا کہنا تھا کہ ہم نمونے ملنے کے بعد ان میں سے کسی بھی قابل رسائی علاقوں میں کیڑے مار دواؤں کو چھڑکنے اور مچھروں کو مارنے کے لیے استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق کیڑے مار ادویات کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈرون کے ساتھ ایک کنٹینر لگا ہوا ہے، جب ڈرون کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرے گا تو اس میں ایک ہوٹر بھی ہے جو آپریشنل ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ بھارت میں مچھرسےپھیلنےوالی بیماریوں چکن گونیا،ملیریااورڈینگی کےسبب متعدد شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر