Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکنالوجی کمپنی’ایلفابیٹ ‘‘کےسربراہ اپنےعہدوں سےمستعفی

Now Reading:

ٹیکنالوجی کمپنی’ایلفابیٹ ‘‘کےسربراہ اپنےعہدوں سےمستعفی
گوگل

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’ایلفابیٹ ‘‘کے سربراہ اپنے عہدوں سے رضاکارانہ طور پر الگ ہوگئےہیں ۔

 غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’ایلفابیٹ‘ جوکہ سرچ انجن گوگل سمیت یوٹیوب، جی میل اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کی فاؤنڈر کمپنی ہے، کےسربراہ 46 سالہ سرگی برن اور لیری پیج نے رضاکارانہ طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

گوگل سرچ انجن کو بنانے والے اب لیری پیج اور سرگی برن  کی  جگہ گوگل کے سی ای او بھارتی نژاد امریکی ٹیکنالوجسٹ سندر پچائی ان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

 گوگل

گوگل کی جانب سےجاری کئے گئے بیان میں سرگی برن اور لیری پیج نے اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدوں سے رضاکارانہ طور کمپنی کے بہتر مفاد میں الگ ہو رہے ہیں۔

Advertisement

دونوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اب لیری پیج ’ایلفابیٹ‘ کمپنی کے سی ای او اور سرگی برن اسی ہی کمپنی کے صدر نہیں رہیں گے۔

گوگل

ساتھ ہی دونوں نے اپنے خط میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اگرچہ وہ دونوں اپنے عہدوں سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم وہ کمپنی کی بہتری کے لیے ہر وقت ان عہدوں پر کام کرنے والے افراد کی مدد کے لیے تیار رہیں گے۔

 

خط میں مزید  بتایا گیا کہ لیری پیج اور سرگی برن اگرچہ سی ای او اور صدر کے عہدوں پر نہیں رہیں گے، تاہم دونوں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کمیٹی میں شامل رہیں گے۔

گوگل

Advertisement

 واضح  رہے کہ سرگی برن اور لیری پیج کی جانب سے اپنے عہدوں پر علیحدگی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ ’گوگل‘ پر پرائیویسی کے حوالے سے امریکا اور یورپ میں شدید تنقید کی جا رہی ہے اور ان کی کمپنی پر کروڑوں ڈالر کے جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں شریک سربراہوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر اپنے عہدوں سے علیحدگی کے بعد گوگل پر کی جانے والی تنقید میں کمی ہوگی۔

’  ایلفابیٹ‘ کمپنی کی تشکیل 2015 میں کی گئی تھی جب کہ اسی کمپنی کے سب سے معروف اور بڑے برانڈ ’گوگل‘ کو 1998 میں بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر