Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرانے کا ارادہ، ٹی سی ایل

Now Reading:

فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرانے کا ارادہ، ٹی سی ایل
فولڈ ایبل

ٹی سی ایل کمپنی کی جانب سے بہت جلد فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا ارادہ لیکن ایک ایسا فون جو موٹرولا ریزر سے بھی بہت سستا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس میں جاری سی ای ایس ٹیکنالوجی بلیک بیری اور الکاٹیل جیسی معروف موبائل فونز تیار کرنے والی کمپنیوں کی مالک ٹی سی ایل نے بہت جلد بہت سستے داموں پر فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 یاد رہے بہت جلد کانسیپٹ فولڈ ایبل فون پیش کیا جائے گا جس کی قیمت بھی 15 سو ڈالرز کے موٹرولا ریزر فلپ فون سے کم ہوگی۔

فون کے ڈیزائن کے حوالے سے بات کروں تو یہ چوکور ڈیزائن کا ہے جو درمیان سے کھل کر 7.2 انچ پلاسٹک ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس کے اندر کوئی سیلفی کیمرا نہیں، مگر بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ کانسیپٹ فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا جس میں بیک پر 4 کیمرے ہوں گے جن میں ایک مین سنسر، دوسرا لو لائٹ، تیسرا سپروائیڈ اینگل اور چوتھا میکرو سنسر ہوگا۔

Advertisement

فون میں فائیو جی سپورٹ کے ساتھ اسنیپ ڈراگون 765 یا 765 جی پراسیسر دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت وغیرہ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر