Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2018 میں کیے جانے والا وعدہ فیس بک نے پورا کر دیا

Now Reading:

2018 میں کیے جانے والا وعدہ فیس بک نے پورا کر دیا
فیس بک

2018 میں کیے جانے والا وعدہ فیس بک نے پورا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے 2 سال بعد وہ فیچر متعارف کروادیا جس کا فیصلہ سال 2018 میں کیا تھا۔

فیس بک نے اس نئےت فیچر کا وعدہ 2018 سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

اس  فیچر کا سب کو شدت سے انتظار تھا براﺅزنگ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا طریقا اب اس نئے فیس بک فیچر کے استعمال سے صارفین براﺅزنگ ہسٹری ڈیلیٹ آسانی سے کر سکتے ہیں۔

یاد رہے فیس بک کی جانب سے اسے آف فیس بک ایکٹیویٹی ٹول کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹویٹر نے فیس بک کا مشہور زمانہ فیچر نقل کرلیا

آپ اسے فیس بک موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ سائٹ کے سیٹنگز مینیو میں یور فیس بک انفارمیشن کے سیکشن میں دریافت کرسکتے ہیں، جہاں یہ آف فیس بک ایکٹیویٹی کے نام سے ہوگا۔

اس پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے ان تمام ویب سائٹ اور ایپس کی فہرست دیکھ سکیں گے جو فیس بک اس وقت ٹریک کرتا ہے جب آپ فیس بک کو استعمال نہیں کررہے ہوتے۔

فیس بک کی اس فہرست میں یہ بھی درج ہے کہ آپ نے کسی ویب سائٹ پر کتنی بار اور کس کس وقت وزٹ کیا۔

یہاں تک کے اور کسی نام پر کلک کرنے پر بتایا جائے گا کہ کمپنی کو اس کا لم کیسے ہوا اور وہ اس معلومات کے ساتھ کیا کرسکتی ہے۔

اگر آپ اس ڈیٹا کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو سب سے اوپر کلیئر ہسٹری کا بٹن موجود ہوگا۔

Advertisement

ان پر کلک کرنے پر فیس بک کی جانب سے خبردار کیا جائے گا کہ ایسا کرنے پر آپ ان سروسز سے لاگ آﺅٹ ہوسکتے ہیں جن میں آپ فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے ڈیٹا کے حصول کا سلسلہ اس صفائی کے بعد بھی جاری رہے گا۔

لیکن  یہ ڈیٹا آپ کے اکاﺅنٹ سے نہ ہونے کے برابر ڈس کنکٹڈ ہوگا اور مکمل طور پر فیس بک سرورز سے ڈیلیٹ نہیں ہوگا، ایسا فیس بک نے گزشتہ سال اگست میں بتایا تھا۔

واضح رہے کہ یہ فیس بک کی جانب سے غیرضروری ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کی روک تھام کے حوالے سے صارف کو کچھ شفافیت فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر