ناسا نے خبردار کیا ہے کہ آج شہابیہ زمین کے سامنے سے گزرے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ شہابیہ تقریباً 4 کلومیٹر طویل چٹان جیسا ہے۔
یاد رہے کہ شہابیہ زمین کے سامنے سے آہستہ آہستہ گزرتے کسی ستارے کی مانند نظر آئے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پورٹو ریکو میں قائم خلائی آبزرویٹری کی جانب سے اس شہابیے کا ریڈار امیج جاری کیا گیا ہے۔
ناسا ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ایسے تمام شہابیوں پر نظر رکھتا ہے۔
دوسری جناب اس شہابیے کے بارے میں سب سے پہلے معلوم ناسا نے 1998ء میں لگایا تھا۔
اس ہی لیے اس شہابیے کو 1998 او آر دوم کا نام دیا گیا ہے۔
یہ شہابیہ ہر 1340ء دن بعد سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے شہابیے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News