Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ نے اپنا مہنگا ترین فولڈ ایبل فون فروحت کرنے کے لئے پیش کردیا

Now Reading:

سام سنگ نے اپنا مہنگا ترین فولڈ ایبل فون فروحت کرنے کے لئے پیش کردیا

سام سنگ کمپنی کی جانب سے اب تک کے مہنگے ترین فولڈ ایبل فونز یلکسی زیڈ فولڈ تھری اور گیلکسی زیڈ فلپ تھری  فروحت کے لئے پیش کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور گیلکسی زیڈ فلپ تھری کی بکنگ 11 اگست سے27 اگست تک جاری رہے گی۔

ان موبائل فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ  یہ نئے ماڈل پہلے پیش کردہ ماڈل کے مقابلے میں دیرپا اور پائیدار ثابت ہوں گے کیونکہ اس فون میں بعض بنیادی تبدیلیاں کی گئیں ہیں جن میں مٹیریئل اور ماڈل کو تبدیل کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسکرین کی حفاظتی پرت کو 80 فیصد زائد مضبوط بنایا گیا ہے جبکہ گوریلا گلاس وکٹس سے بیرونی اسکرین تیار ہوا ہے تاکہ کم ازکم کچھ سال تک فون پائیداری سے چلتا رہے۔

اس کی اہم بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر واٹر پروف بنا کر آئی پی ایکس ایٹ کی سند دی گئی ہے۔

Advertisement

اس فون میں 12 جی بی ریم کے ساتھ اس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر نصب ہے جبکہ 256 اور 512 جی بی کی گنجائش موجود ہے۔

اس کی پشت پر تین کیمرے لگے ہیں جن میں سے ایک وائڈ اینگل اور دوسرا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے، فولڈ ہونے پر ایک اسکرین لگا ہے جس پر 10 میگاپکسل کیمرہ نصب ہے۔

یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہے جس کی قیمت 1799 سے شروع ہورہی ہے اور 1899 ڈالر تک جاتی ہے یعنی آخری مہنگا ترین ماڈل تین لاکھ دس ہزار روپے کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر