Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مصنوعی ہاتھ حاصل کرنے والی کم عمر بچی

Now Reading:

پاکستان میں مصنوعی ہاتھ حاصل کرنے والی کم عمر بچی
مصنوعی ہاتھ

مصنوعی ٹیکنالوجی انسانی زندگی میں ایک کرشمہ ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ آئی ہے۔

پاکستان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے کافی پیچھے ہے لیکن یہاں بھی اس مصنوعی جدت کا استعمال ہورہا ہے۔

حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک 3 سالہ بچی جو کہ پیدائشی ایک ہاتھ سے معذور تھی اسے اسکی پسند کا مصنوعی ہاتھ مل گیا ہے۔

اس بچی کا نام مومنہ ہے جس کے والد صاحب نے بائیونکس کمپنی کی مدد سے اپنی بیٹی کے لئے منوعی ہاتھ تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 اس کے والد نے مومنہ کے حوالے سے بتایا کہ ان کی بیٹی کا پیدائشی طور پر ایک ہاتھ نہیں تھا اور اس نے نماز پڑھنے کے لئے میرا بازو مانگا تھا۔

Advertisement

والد نے بتایا کہ بیٹی کی یہ خواہش پوری کرنا میری زندگی کا مقصد بن چکا تھا جس کے بعد ایک کمپنی کی مدد سے اپنی بیٹی کی خواہشات کے مطابق اس کا مصنوعی ہاتھ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر 20 میں سے 1 بچہ پیدائشی طور پر کسی نا کسی طرح معذور ہوتا ہے اور پاکستان میں صرف چند ایک کمپنی ہی اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس کا استعمال روبوٹس کی تیاری و دیگر سہولیات زندگی میں ضرور ہوتا ہوگا لیکن اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے معذور افراد کو ان کے اعضاء مہیا کرنا کوئی عام بات نہیں ہے۔

 پہلے یہ ٹیکنالوجی صرف ان انسانوں کے لئے تھی جو کہ ہاتھ پاؤں سے معذور تھے لیکن اب یہ جدت ہے کہ یہ ہر عمر کے فرد یہاں تک کہ جانوروں کے لئے اس قسم کی سہولیات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں تقریباً 3 کروڑ افراد کو مصنوعی اعضاء کی ضرورت ہے لیکن وزن اور لاگت کی وجہ سے صرف 20 فیصد لوگ ہی اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر