Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیف بیزوس کا فون ہیکنگ معاملہ: سعودی عرب کے متعلق ثبوت تاحال نہیں مل سکے

Now Reading:

جیف بیزوس کا فون ہیکنگ معاملہ: سعودی عرب کے متعلق ثبوت تاحال نہیں مل سکے

امریکی جریدے کاکہناہےکہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو سعودی عرب پر ایمازون کے مالک جیف بیزوس کا فون ہیک کرنے کے الزامات ثابت کرنے کےلیے ثبوت تاحال نہیں مل سکے اور ادارہ ان الزامات کی تحقیقات کو کم ترجیح دے رہا ہے۔

جیف بزوس نےامریکی جریدے نیشنل انکوائرر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ان سے فروری 2019 میں ان کے لورین سینچز کو کیے گئے میسجز شائع کر کے مال اینٹھنے کی کوشش کی ہے۔

ایف بی آئی نے نیشنل انکوائرر کی خبر شائع ہونے کے بعد ہیکنگ کے متعلق تحقیقات شروع کیں۔

تحقیقات کے دوران بیزوس کی فیڈرل انویسٹیگیٹرز سے کم از کم ایک بار ملاقات ہوئی۔

امریکی جریدے کےمطابق ایف بی آئی نےتحقیقات کےحصے کے طور پر بیزوس کا فون نہیں دیکھا۔یہ ایف بی آئی کےلیے غیر معمولی بات نہیں ہے کہ دورانِ تحقیق ادارے کو کسی ڈیوائس تک رسائی نہ ہو اور وہ اس میں سے معلومات حاصل کرنے کےلیے بغیر پاسورڈ ڈالے رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔لیکن یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ عمل ایف بی آئی کی جانب سے استعمال کیا جانے والا عمومی حربہ ہے۔

Advertisement

تاہم بیورو نے اس بات کو ترجیح نہیں دی کہ اس الزام پر تحقیقات کی جائیں کہ آیا سعودیوں نے بیزوس کا فون ہیک کیا تھا یا نہیں۔ بیورو نے یہ معمہ بھی حل نہیں کیا کہ آیا سعودی اس ہیکنگ کے عمل میں شامل تھے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آئی کبھی مکمل تھروٹل میں نہیں تھی۔

امریکی جریدے کی جانب سے مؤقف کی درخواست پر ایف بی آئی، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے اور ایمازون نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

2019 میں اپنی بلاگ پوسٹ میں بیزوس نے اے ایم آئی پر ’بلیک میلنگ اور بھتے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی نے انہیں عوامی سطح پر شرمندہ کرنے کی دھمکی دی۔

اے ایم آئی کے متعلق بیزوس کے دعوے کے بعد نیویارک کے جنوبی ضلع کےلیے امریکی اٹارنی نے اخبار میں ایک تحقیقات کھولیں لیکن بغیر کوئی ثبوت فرایم کیے حال ہی میں بند کردی۔

جریدے نے ذرائع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ استغاثہ اس نتیجے پر پہنچا ڈیٹا لورین سینچز کے بھائی مائیکل سینچز نے لیک کیا۔

Advertisement

جریدے کی مؤقف دینے کی درخواست پر مائیکل سینچز نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

اس سال کے ابتداء میں جریدے نے رپورٹ کیا تھا کہ نیشنل انکوائرر نے مائیکل سینچز کو بیزوس کی ذاتی معلومات کےلیے دو لاکھ ڈالرز دیے تھے۔

جس دن جیف بیزوس نےاپنی اہلیہ میکنزی اسکاٹ کو طلاق دینے کا اعلان کیا یعنی 9 جنوری 2019 کو، اس ہی دن نیشنل انکوائرر کی خبر لائیو ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر