Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ گا فروری 2022 میں نیا فلیگ شپ فون متعارف کرانے کا اعلان

Now Reading:

سام سنگ گا فروری 2022 میں نیا فلیگ شپ فون متعارف کرانے کا اعلان

2022 کے دوسرے مہینے فروری میں چند ہی روز رہ گئے ہیں اور سام سنگ نے اس مہینے میں اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سام سنگ نے جمعرات کو اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس کے اگلے گلیکسی ان پیکڈ لائیو اسٹریم کا انعقاد فروری میں ہوگا۔ تاہم، کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ لائیو اسٹریم ممکنہ طور پر سام سنگ کے یوٹیوب چینل پر ہوگی۔

سام سنگ موبائل ہیڈ ٹائی مون روہ کے مطابق اگلے ایونٹ میں اگلی جنریشن کے گلیکسی ایس کو کوور کیا جائے گا جس کو انہیں کافی حد تک یقین ہے کہ گلیکسی ایس 22 کہا جائے گا۔

ساتھ ہی فون کے متعلق کچھ خصوصیات بھی لیک کر دی گئی ہیں۔ یعنی جاری کی جانے والی تصاویر میں فون کی سائیڈز گول دِکھائی گئی ہیں جبکہ فون پرانے گلیکسی نوت کی طرح ٹاپ اور باٹم سے چپٹا ہے۔ فون میں ایسأپین اسٹائلس کے لیے سلاٹ بھی موجود ہے۔

Advertisement

الٹرا میں پشت پر کواڈ کیمرا موجود ہیں جن میں مین لینس 108 میگا پکسل، 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ لینس اور اس کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس موجود ہے۔

بہ الفاظ دیگر گلیکسی نوٹ شاید جا چکا ہو لیکن اس کے ڈیزائن کی کچھ خصوصیا گلیکسی ایس فونز میں دیکھنے کو ملیں گی۔

لیکن یہ چیز ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ریگیولر گلیکسی ایس 22 کتنا چھوٹا ہوگا یا اس کا کیمرا سیٹ اپ الٹرا سے کیسے مختلف ہوگا۔ ایسی اور بھی چیزیں ہوں گی جن پر سام سنگ اپنے ایونٹ میں ضرور بات کرے گی۔

بلاگ پوسٹ میں فون کی قیمت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر