Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رن وے سے اڑنے والے خلائی جہاز کا منصوبہ

Now Reading:

رن وے سے اڑنے والے خلائی جہاز کا منصوبہ

ایک ایرو اسپیس کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ایسے خلائی جہاز بنانے والی ہے جو دوبارہ استعمال کیے جا سکیں گے اور انہیں رن وے سے اڑایا اور اس پر اتارا جا سکے گا۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر بیلیویو کی مقامی فرم ریڈین ایرو اسپیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلائی جہاز، خلاء اور دنیا کے سفر کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیں گے۔

ریڈین ون نامی جہاز جب مکمل ہوگا تو یہ خلائی مدار میں لے جانے والا سنگل اسٹیج جہاز مکمل طور پر دوبارہ استعمال کیا جا سکے گا۔ جہاز کو واپس لانے کے 48 گھنٹے بعد دوبارہ پرواز پر اُڑایا جا سکے گا۔

فنڈ کی مد میں اس کمپنی نے 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز جمع کیے ہیں اور اس کے لیے مختص کوئی مخصوص بجٹ کے متعلق نہیں بتایا گیا ہے۔ ماہرین کے تخمینے کے مطابق اس کو بنانے کے لیے ایک ارب ڈالرز سے اوپر کی لاگت آئے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس جہاز کو بنانے کے لیے سیاحتی مارکیٹ کو مرکزِ نگاہ نہیں بنایا گیا بلکہ اس کو خلاء میں تحقیق، اشیاء سازی اور زمین کے متعلق مشاہدات اکٹھے کرنے کو آسان اور سستا بنانے کی غرض سے بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement

ریڈین کا کہنا ہے کہ ان کے دوبارہ استعمال ہو سکنے والے اسپیس کرافٹ کے لیے عمودی لانچ سسٹم کی نسبت کم  انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہوگی اور اس کو 48 گھنٹوں میں دوبارہ اڑایا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر