Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا نے سیارچوں کی نگرانی کا نظام مزید بہتر کر دیا

Now Reading:

ناسا نے سیارچوں کی نگرانی کا نظام مزید بہتر کر دیا

ناسا کے سیارچوں کی نگرانی کرنے والے سسٹم کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے جس کے بعد ہر 24 گھنٹے میں ایک بار رات میں آسمان کو اسکین کیا جائے گا کہ ممکنہ طور پر زمین کی جانب آتے خطرناک سیارچے کا پتہ لگ سکے۔

ایسٹیرائڈ ٹیریسٹریل-امپیکٹ لاسٹ الرٹ سسٹم (ATLAS) دنیا سے ٹکرانے کا امکان رکھنے والے سیارچوں اور ملبے کا پتہ لگانے کے لیے اہم ہے اور اس کو یونیورسٹی آف ہوائی کے انسٹیٹیوٹ آسٹرونومی سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

ATLAS ہوائی میں دو ٹیلی اسکوپ سے شروع ہوئی تھی لیکن یہ اب اس نے مزید وسعت اختیار کی ہے اور جنوبی ہیمِسفیئر میں دو اور ٹیلی اسکوپ شامل کی گئیں ہیں، جس کے بعد اب آسمان کا مکمل نظارہ ہوتا ہے۔

سسٹم میں جڑنے والی دو نئی ٹیلی اسکوپ چلی اور جنوبی افریقا میں واقع ہیں اور ان کے ساتھ ہوائی میں موجود دو ٹیلی اسکوپ ایک سنگل ایکسپوژر میں رات کے آسمان کی چودھویں کے چاند سے 100 گُنا زیادہ بڑی تصویر کھینچ سکتی ہیں۔

یہ ماہرینِ فلکیات کو ایک ممکنہ طور پر زمین کے قریب خطرناک خلائی اشیاء کی موجودگی کی نشاندہی ہفتوں پہلے کرنے کے قابل بنادے گا۔

Advertisement

نیئر-ارتھ آبجیکٹ آبزرویشنز پروگرام مینیجر برائے ناسا کے پلینیٹیری ڈیفنس کو آرڈینیشن آفس کیلی فاسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ سیاروی دفاع کے لیے اہم چیز یہ ہے کہ ہم سیارچوں کو ڈھونڈیں، اس سے قبل وہ ہمیں ڈھونڈیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر