Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسلا کی 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کی ڈیلیوری

Now Reading:

ٹیسلا کی 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کی ڈیلیوری

ٹیسلا نے سال 2022 کے پہلے سہ ماہی، جس ٹیسلا سی ای او ایلون مسک نے انتہائی مشکل سہ ماہی قرار دیا تھا، میں 3 لاکھ 10 ہزار 48 گاڑیاں ڈیلیور کیں۔

ایک پریس ریلیز میں ٹیسلا نے کہا کہ ان ڈیلیوریون مین مادل 3 اور Y کی 2 لاکھ 95 ہزار 324 گاڑیاں دی گئیں، جبکہ 14 ہزار 724 گاڑیاں ماڈل Sاور X کی تھیں۔

اس سہ ماہی میں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت تھوڑی زیادہ ڈیلیوریز کی گئیں۔ گزشتہ سہ ماہی میں 3 لاکھ 8 ہزار 600 ڈیلیوریز دی گئیں تھیں۔

پروڈکشن کی جانب ٹیسلا نے کُل 3 لاکھ 5 ہزار 407 گاڑیاں بنائیں۔

گزشتہ ماہ ٹیسلا نے کووڈ-19 کیسز میں اضافے کی وجہ سے شینگھائی میں اپنی فیکٹری دو روز کے لیے بند رکھی اورگزشتہ ہفتے شینگھائی میں کووڈ-19 کے حوالے سے اقدامات کے پیشِ نظرلگائے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بار پھر بند کی گئی۔

Advertisement

شینگھائی پلانٹ اس کمپنی کا سب سے بڑا پلانٹ ہے جو ماڈل 3 اور ماڈل Y تیار کرتا ہے۔

ٹیسلا نے حال ہی میں اپنی پہلی یورپی فیکٹری جرمنی کے شہر برلن میں کھولی ہے۔ اس کا جشن منانے کی تقریب امریکی ریاست ٹیکسز کے شہر آسٹن کی گِیگا فیکٹری میں سات اپریل کو منعقد کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر