Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات علمِ فلکیات کو ہمیشہ کے لیے بدل دیں گے

Now Reading:

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات علمِ فلکیات کو ہمیشہ کے لیے بدل دیں گے

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل کیے جانے والے ابتدائی مشاہدات اس موسمِ گرما میں جاری کیے جائیں اور ان سے علمِ فلکیات کا چہرہ ہمیشہ کے لیے بدل جانا متوقع ہے۔

1 ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی جانے والی اس ٹیلی اسکوپ کو گزشتہ برس کرسمس کے دن فرینچ گیانا میں قائم یورپ کے خلائی اڈے سے کائنات کے سرِ نہاں کیا تلاش میں روانہ کیا گیا تھا۔

اس ٹیلی اسکوپ کو کائنات کے حوالے سے موجود بے تحاشہ سوالات کے جوابات کی تلاش اور فلکیات کے ہر شعبے میں کامیاب دریافتیں کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے ویب پروجیکٹ سائنٹنسٹ کرسٹوفر ایونز نےایک پریس بریفنگ کوبتایا کہ ہم پروجیکٹ کے ان حتمی مراحل پر بہت پُر جوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس دان اس موسمِ گرما میں ابتدائی مشاہدات کو دیکھنے کے لیے پُر جوش ہیں کیوں کہ ایک بار وہ مشاہدات سامنے آگئے تو اس کے بعد علمِ فلکیات ویسی نہیں رہے گی۔

Advertisement

ٹیلی اسکوپ اپنی حتمی آپریشن درجہ حرارت پر ٹھنڈی ہو چکی ہے اور اس کے آلات کی ترتیب بھی مکمل ہو چکی ہے۔

واضح رہے آئندہ جولائی میں اس ٹیلی اسکوپ سے حاصل کیے جانے والے ابتدائی مشاہدات کا اجراء متوقع ہے۔

ویب ٹیلی اسکوپ یو کے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ویب آلات کے لیے نئی جہتیں کھولنے کے لیے وہ باب شروع ہوتا ہے جس کا انتظار تھا۔ آج ایک MIRI آلے سے لی گئی ایک تصویر کا قریبی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر