Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹرولادو زبرست فلیگ شپ فونز کاباضابطہ اعلان دو اگست کو کرے گا

Now Reading:

موٹرولادو زبرست فلیگ شپ فونز کاباضابطہ اعلان دو اگست کو کرے گا

جی ہاں موٹرولا کے ریزر 2022 اورایج X30 پرواسمارٹ فون کا باضابطہ اعلان 2 اگست کو متوقع ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ریزر ایک فولڈ ایبل فون ہوگا ہےجیسے موٹرولا کا ایک بہت شاندار فیگ شپ فون کہا جارہاہے، کمپنی نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اس حیت انگیز فون کا باضابطہ اعلان 2 اگست کیا جائے گا اور اسی کے ساتھ ایج X30 پروفون بھی پیش کیا جائے گا۔

موٹرولا کے ان دونوں فون کومتعارف کی جانے کی تقریب چائنا میں منعقد کی جائے گی،واضح رہے کہ X30 پروفون کے حیرت انگیز فیچر کی بدولت صارفین ایک عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے جو کہ ایج 30 الٹراسیریز کا ایک نیا فلیگ شپ فون بھی ہے۔

ریزر 2022 جسے ماضی میں صرف ریزر3 کہا گیا تھا وہ بھی چائنا ہی کے اندر لانچ کیا جائے گا لیکن یہ ایک فولڈ ایبل فون ہے اور موٹرولا اسے ایک بہت اہم فون بھی قرار دے رہا ہے کہا جارہا ہے  کہ فون مارکیٹ میں جلد اپنی جگہ بنا لے گا کیونکہ اس میں کال کام کی چپ سیٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس چپ سیٹ میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون کا مائکروپروسیسرہے۔ جبکہ یہ کار کردگی میں 7 سیریزکی چپ سیٹ سے بھی بڑھ کر ثابت ہوگا۔

 جہاں تک اس کی اسکرین کا سوال ہے تو فولڈ ایبل ریز فون کھلنے کے بعد 6.7 انچ وسیع ہوگا اس کا رفریش بھی بہت اچھا ہے یعنی 120 ہرٹزاور 3 انچ کا آؤٹریعنی بیرونی اسکرین ہے آؤٹر اسکرین سے مراد یہ ہے کہ جب آپ فون کو بند کریں گے تو ایک چھوٹا اسکرین آپ کو فون اور پیغامات کی خبر دے گاجو اس کی پشت پر ہوگا جب آپ پورا فون کھولیں گے تو اس کے اندر ایک اور اسکرین ہے جو 6.7 انچ وسیع ہے۔

Advertisement

جہاں تک کیمرے کی بات ہے تو اس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا دیا گیا ہے جبکہ 30 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمراہے لیکن ایک اور سیکنڈری کیمرا بھی دیا گیا ہے جو 32 میگا پکسل کا ہے اس 32 میگا پکسل کیمرے کو سیفی اسنیپرکہا گیا ہے کہ اسے بطور خاص سیلفی لینے کے لئے بنایا گیا ہے۔

ایج X30 پرو یعنی ایج 30 الٹرا ایک اورفون ہے جو اس کے بعد لانچ کیا جائے گا یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں سام سنگ کا ISOCLL HP1 200 میگا پکسل کیمرا سینسر استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ 50 میگا پکسل کا الٹراوئیڈ اور 12 میگا پکسل کا 2x ٹیلی فوٹو بھی ہوگا۔ سیلفی کیمرا 60  میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

جہاں تک پراسیسر کی بات ہے تو اس میں بھی اسنیپ ڈراگن 8 پلس جنریشن ون کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس میں144 انچ ہرٹز کا P  اولیڈ کروٹچ اسکرین دیا گیا ہے۔

تاہم اس میں 8/12 جی بی ریم اور 128/256 جی بی کی اسٹورج دی گئی ہے۔

اس شاندار فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری جبکہ 125 والٹ کی تار کے ساتھ اور 50 والٹ کی وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ بہت پرانا کھلاڑی موٹرولا فولڈ ہونے والے فون میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر