Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہنڈا کی نئی گاڑی متعارف لیکن پاکستان میں تیار کی جانیوالی گاڑی اہم فیچرز سے محروم

Now Reading:

ہنڈا کی نئی گاڑی متعارف لیکن پاکستان میں تیار کی جانیوالی گاڑی اہم فیچرز سے محروم

طویل انتظار کے بعد ہنڈا اٹلس کی طرف سے ’ہنڈا ایچ آر وی‘ متعارف کرا دی گئی ہے تاہم کسٹمرز کا جوش و جذبہ اس وقت کچھ سرد پڑ گیا جب معلوم ہوا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی گئی ہنڈا ایچ آر وی میں کئی بنیادی فیچرز موجود نہیں ہیں، جو دیگر ممالک میں تیار ہونے والی ہنڈا ایچ آر وی میں دیئے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان فیچرز میں ہنڈا سینسنگ، لین کیپ اسسٹ، آٹونومس بریکنگ، لین ڈیپارچر وارننگ، لیڈ کار ڈیپارچر الرٹ، اڈاپٹو کروز کنٹرول، ڈراؤزی نیس ڈی ٹیکشن، پارکنگ سنسرز، رین سینسنگ وائپرز اور آٹومیٹک ٹیل گیٹ شامل ہیں جو پاکستان میں تیار کی جانے والی ہنڈا ایچ آر وی میں موجود نہیں ہیں۔

62لاکھ روپے مالیت کی اس گاڑی میں 4ایئر بیگ، ہل اسٹارٹ اسسٹ، اے بی ایس، فوگ لائٹس، بیک اپ کیمرا، اموبلائزر سسٹم اینڈ برگلر الارم، سنٹرل پاور ڈور لاکس، آئی ایس او فکس چائلڈ سیٹ اینکرز، الیکٹرانک پارکنگ بریک، وائر لیس چارجنگ، وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول اور ٹریکشن کنٹرول کے سیفٹی فیچرز دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس گاڑی میں ملٹی پل ڈرائیو موڈز، اسمارٹ انفارمیشن سسٹم، الیکٹرانیکلی فولڈنگ مرر، 12وولٹ ساکٹ، یو ایس بی کنیکٹیویٹی، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، کی لیس انٹری، سٹیرنگ وہیل ملٹی میڈیا کنٹرول سوئچز، ایڈجسٹ ایبل اسٹیرنگ وہیل، سیمی ڈیجیٹل گیج کلسٹر اور آٹو ڈمنگ مرر کے فیچرز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
موبائل فونز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر