Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا یا نہیں؟ واٹس ایپ ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا یا نہیں؟ واٹس ایپ ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق واٹس ایپ ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

واٹس ایپ ترجمان نے دنیا بھر میں موجود 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوکر ہیکنگ فورم پر فروخت کرنے کی خبر کی تردید کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبر نیوز نے غیر تصدیق شدہ اسکرین شاٹس سے یہ اخذ کیا کہ ڈیٹا لیک ہوگیا لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے 48 کروڑ 70 لاکھ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر پر مبنی ڈیٹابیس ایک ہیکنگ کمیونٹی فورم میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ڈیٹا بیس میں امریکا کے 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین کے فون نمبر موجود ہیں، اسی طرح مصر کے ساڑھے 4 کروڑ، اٹلی کے ساڑھے 3 کروڑ، سعودی عرب کے 2 کروڑ 90 لاکھ، فرانس اور ترکیہ کے 2، 2 کروڑ، روس کے ایک کروڑ جب کہ برطانیہ کے ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کا ڈیٹا شامل تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر