Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی مختصر کرنے والی 2 عام عادات کون سی ہیں؟

Now Reading:

اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی مختصر کرنے والی 2 عام عادات کون سی ہیں؟
اسمارٹ فون

اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی مختصر کرنے والی 2 عام عادات کون سی ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ اسمارٹ فون بیٹری کی زندگی مختصر کرنے والی 2 عام عادات کون سی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور اس کی بیٹری کے حوالے سے اکثر لوگ پریشان نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی بیٹری کی زندگی آپ اپنے ہاتھوں سے مختصر کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں؛ خبردار! ان احتیاطی تدابیر کے بغیر اپنا پرانا اسمارٹ فون فروخت نہ کریں

آج ہم ایسی 2 عادات کا ذکر کریں گے جو بیٹری لائف کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں اور اس کے نتیجے میں اسمارٹ فون کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

 بیٹری کو چارج کرنے میں تاخیر

Advertisement

بیشتر افراد اپنا فون اس وقت چارج کرتے ہیں جب بیٹری 10 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے، یہ عادت طویل المعیاد بنیادوں پر اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

جب فون کی بیٹری 10 فیصد یا اس سے بھی کم رہ جاتی ہے تو ڈیوائس پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، ایسا بار بار کرنے سے بیٹری زیادہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہونے لگی ہے۔

اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فون کو اس وقت چارج کرلینا چاہیے جب بیٹری 15 سے 20 فیصد باقی ہو۔

اسمارٹ فون کو کیس میں ہی چارج کرنا

 اسمارٹ فون کی بیٹری کی زندگی مختصر کرنے والی ایک اور عام عادت یہ ہے کہ اکثر لوگ موبائل پر لگے کیس کو اتارے بغیر ہی فون چارج پر لگا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کیلئے یہ 9 طریقے آزمائیں

Advertisement

ایسا کرنے سے فون کو 2 مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، ایک تو فون کی بیٹری زیادہ گرم ہو جاتی ہے جس سے بیٹری لائف پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دوسرا چارجنگ کنکٹر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے اسمارٹ فون کو کیس سے نکال کر چارج کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر