Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل میپس میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

Now Reading:

گوگل میپس میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے میپس کے وائس کنٹرولز کو بہتر بنایا گیا ہے۔

اس اپ گریڈ کے بعد صارفین گوگل میپس پر زیادہ تیزی سے اپنے مطلوبہ راستوں کو تلاش کر سکیں گے۔

انہیں بس یہ کہنا ہوگا کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں جس کے بعد نیا اور پہلے سے بہتر گوگل اسسٹنٹ تیزی سے راستوں کی نشاندہی کرے گا۔

گوگل میپس میں وائس کنٹرولز پہلے کچھ سست روی سے کام کرتے تھے اور اگر ایپ الفاظ کو درست سن نہیں پاتی تو غلط راستے کی نشاندہی کا خطرہ بھی بڑھتا تھا۔

Advertisement

مگر کمپنی نے گوگل میپس کے لیے وائس کنٹرولز کو بہتر کیا ہے اور صارف جو کچھ بولتا ہے وہ بڑے الفاظ میں لکھا بھی نظر آتا ہے جس سے غلط راستے پر جانے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

گوگل میپس کی سرچ بار پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کریں تو آپ کے سامنے ‘نیو فاسٹر ویز ٹو سرچ آن میپس’ کا آپشن نظر آئے گا، جس کے ذریعے اس نئی اپ گریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل میپس میں یہ اپ گریڈ کر دی گئی ہے اور اگر آپ کو دستیاب نہیں تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر