Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل سرچ انجن آج اپنی سلور جوبلی منارہا ہے

Now Reading:

گوگل سرچ انجن آج اپنی سلور جوبلی منارہا ہے
گوگل

گوگل سرچ انجن آج اپنی سلور جوبلی منارہا ہے

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرچ انجن  گوگل آج پچیس برس کا ہوگیا ہے جس کا اعلان اس نے حسب روایت ڈوڈل میں تبدیلی کے ساتھ کیا۔ گوگل نے اس طرح اپنی سلور جوبلی مکمل کر لی ہے جو کہ ایک اعزاز ہے۔

یہ بات تو سب جانتے ہیں دنیا کے اہم ترین دن یا واقعات پر گوگل ڈوڈل تبدیل ہوتا نظر آتا ہے، آج اپنی سلور جوبلی کے موقع پر بھی تبدیل ہو گیا۔ اس موقع پر گوگل نے اپنے پچیس برس کے دوارن جتنی بار بھی اپنے لوگوں کو تبدیل کیا اسے ڈوڈل کے طور پر تبدیل ہوتا ہوا پیش کیا ہے۔ کمپنی نے سلور جوبلی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں 25 کے ہندسوں کا اضافہ کیا ہے جو دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

25 برس قبل 1998ء میں لیری پیج اور سرگئے برن نے گوگل کو کیلیفورنیا کے مضافاتی علاقے میں ایک گیراج سے بطور یونیورسٹی ریسرچ پروجیکٹ شروع کیا۔ آج اس کے 6 براعظموں کے 200 سے زائد شہروں میں دفاتر اور ڈیٹا سینٹر قائم ہیں۔

1998 کے بعد سے بہت کچھ بدل گیا ہے  بشمول گوگل کا لوگو جیسا کہ آج کے ڈوڈل میں دیکھا گیا ہے یہ کنتی بار تبدیل ہوا ہے۔ لیکن اس سرچ انجن کا مشن وہی رہا، دنیا کی معلومات کو منظم کرنا اور اسے عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید بنانا یہی وجہ ہے کہ  پوری دنیا سے اربوں لوگ گوگل کو تلاش کرنے، اس کے ساتھ جڑنے، کام کرنے، کھیلنے اور بہت کچھ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کی بنیاد 1998ء میں 4 ستمبر کو رکھی گئی تھی، البتہ گوگل 2002ء سے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منا رہا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر