Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی
گوگل

انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی

انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

گوگل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایسی متعدد سروسز جیسے گوگل اسسٹنٹ اور ٹرانسلیٹ پر متعارف کرائی گئی ہیں جو مختلف زبانوں کے ترجمے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

مگر اب گوگل کی جانب سے ایک ایسی سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے گوگل سرچ کی مدد سے صارفین کو انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

گوگل کی جانب ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ارجنٹائن، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل سرچ کا ایک نیا فیچر آئندہ چند روز میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ نیا فیچر نئی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو انگلش میں بولنے کی مشق کرائے گا۔ یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Advertisement

گوگل سرچ کی جانب سے اس فیچر کے تحت صارف کو مختلف الفاظ یا جملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔ اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ ہوگا جبکہ گوگل سرچ کی جانب سے صارف کی کارکردگی پر فیڈ بیک بھی دیا جائے گا۔

اسی طرح انہیں روزانہ مشق کے لیے ریمائنڈر کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بتدریج اس مشق کو مشکل کیا جائے گا تاکہ صارف کی انگلش بولنے کی صلاحیت بہتر ہوتی جائے۔

کمپنی کے مطابق انگلش بولنے کی مشق پر مبنی اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف ہر اس لفظ پر کلک کر سکے گا جس کا مطلب اسے سمجھ نہیں آئے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر