Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

Now Reading:

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اضافہ کردیا ہے جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت صارفین اس وقت اپنے ای میل ایڈریس استعمال کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا مگر WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب جاکر بڑے پیمانے پر پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی۔

صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

Advertisement

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔

اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں۔

واضح رہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر