واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین ‘ویو ونس’ میں آڈیو میسجز بھی بھیج سکیں گے۔
جی ہاں، کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب صارفین ایسے آڈیو میسج بھیج سکیں گے جو ایک بار پلے ہونے کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔
واٹس ایپ میں پہلے ہی ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر موجود ہے جس میں آڈیو میسجز مخصوص وقت کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔
مگر ویو ونس کا نیا فیچر مکمل چیٹ کی بجائے کسی ایک مخصوص آڈیو میسج کے لیے استعمال کیا جاسکے گا جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد غائب ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News