Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل نے تھرڈ پارٹی کوکیزکو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا

Now Reading:

گوگل نے تھرڈ پارٹی کوکیزکو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا
گوگل نے تھرڈ پارٹی کوکیزکو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا

گوگل نے تھرڈ پارٹی کوکیزکو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا

قارئین آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب آپ گوگل پر کوئی چیز سرچ کرتے ہیں جیسے کوئی کتاب یا پروڈکٹ آپ دیکھتے ہیں تو اسی سے متعلق اشتہارات آپ کو بار بار دکھائی دینے لگتے ہیں۔

خواہ آپ فیس بک پر جائیں یا کسی اور پلیٹ فارم پر اس کی وجہ وہ تھرڈ پارتٰی کوکیز ہوتی ہیں جو ویب سائٹ کے اوپر جاکرآپ کی معلومات کو محفوط کرلیتی ہیں اور اسی سے متعلق اشتہارات آپ کو دکھاتی ہے۔

تاہم یہ کوکیز خطرناک بھی ہوسکتی ہیں اور آپ کی جاسوی کے علاوہ آپ کے کمپیوٹر کو نقصان بھی پہنچاسکتی ہیں۔ اگرچہ اس کا امکان بہت ہی کم ہے لیکن کسی قدریہ اشتہارات پریشانی کا باعث بننے کے ساتھ آپ کے تسلسل میں رکاوٹ کا سبب بھی بنتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب گوگل نے اپنے صارفین کی پرائیویسی پالیسی کو زیادہ بہتر اور زیادہ محفوظ بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی کوکیز کے اوپر ایک طرح سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

 گوگل سے وابستہ پرائیویسی کے آفیسر انتھونی شاویزکا کہنا ہے کہ  پہلے مرحلے میں گوگل کا کروم براؤزر ایک فیصد کوکیز کو ختم کرے گا یا انہیں ڈی ایکٹیویٹ کرے گا، اس کے بعد یہ سلسلہ بتدریج بڑھایا جائے گا اور 2024 کے آخر تک تمام تھرڈ پارٹی کوکیزکو ختم کردیا جائے وہ اس براؤزر کے اوپر بے اثر ہوکر رہ جائے گی، تاکہ صارفین کی معلومات کو محفوظ بنایا جاسکے اور انہیں کسی طرح کے بھی اشتہارات سے بچایا جاسکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ صرف گوگل کا کروم براؤزر ہی نہیں بلکہ بہت سارے براؤزر نے بھی ان کوکیز سے جان چھڑانے کے لیے بہت سارے اقدامات کیے ہیں لیکن انہیں اس ضمن میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں گوگل کا کروم دنیا بھرمیں 63 فیصد فون، ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ پر بطور سرچ انجن استعمال ہوتا ہے یعنی اس براؤزرکو 63 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اس سلسلے میں ایک بہت ہی اہم قدم اٹھایا ہے۔

اگرچہ ایپل اور مائیکروسافٹ کے بنج، سفاری، موزیلافائرفوکس، بریووجیسے براؤزر اوردیگر پلیٹ فارمز نے بہت تیزی سے کوکیز کے خلاف کام کیا ہے لیکن اس سلسلے میں گوگل کی رفتار بہت سست رہی اور اس نے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے لیکن اب گوگل نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔

  تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کرنے سے گوگل کے نہ صرف ایڈورٹائزمنٹ اور اس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ صارفین کو بھی بہتر سہولیات میسر آسکے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر