Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

Now Reading:

میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے نگران بورڈ نے کمپنی سے عربی لفظ ’’شہید‘‘ اور انگریزی میں’’مارٹر‘‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بورڈ نے کہا ہے کہ ایک سال کے طویل جائزے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ لفظ ’شہید‘ پر موجودہ پابندی سےلاکھوں صارفین کے آزادی اظہار کو غیر ضروری طور پر دبایا جارہا ہے، میٹا کی موجودہ پالیسی غیر ضروری ہے اور کمپنی کو یہ پابندی ختم کرنی چاہیے ۔

بورڈ نے میٹا کو مشورہ دیا کہ لفظ شہید پر مشتمل پوسٹ کو صرف اس صورت میں ہٹانا چاہیے جب وہ تشدد کی واضح علامات سے منسلک ہوں یا اگر وہ میٹا کے دیگر قوانین کو توڑتی ہوں ۔

اس سے قبل کمپنی نے لفظ شہید کو دہشت گردی کی تعریف کے لیے استعمال کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر