Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حساب کا کچا دولہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا

Now Reading:

حساب کا کچا دولہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا
دلہن

حساب کا کچا دلہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا

بھارت میں حساب کا کچا دولہا اپنی دلہن سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارت میں اکثر شادی کے موقع پر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا نوٹ نہیں گن سکا جس کی وجہ سے دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں شادی کے لئے دلہا ” برائے فروخت ”، جانئیے کیسے!

ہوا کچھ یوں کے شادی کے دوران دولہا کو دس روپے کے 30 نوٹ گننے کے لیے دیے گئے، دولہا متعدد کوششوں کے باوجود نوٹوں کی درست گنتی نا کرسکا جس کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

Advertisement

دوسری جانب دلہن کے بھائی کا کہنا ہے کہ ’ انہوں نے اپنی اکیس سالہ بہن کی شادی تئیس سالہ نوجوان کے ساتھ طے کی تھی، پنڈت کی جانب سے لڑکے کی ذہنی حالت سے متعلق شکوک کا اظہار کیا گیا تھا لیکن کچھ عزیزوں کی جانب سے تسلی کے بعد ہم شادی کے لیے رضا مند ہوگئے تھے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ شادی کے روز دولہا کی ذہنی حالت کو جانچنے کے لیے 10 روپے کے 30 نوٹ دیئے گئے لیکن دلہا کئی کوششوں کے باوجود نوٹوں کی گنتی نہیں کرسکا جس کے بعد دلہن منڈپ سے اٹھ گئی اور شادی سے انکار کردیا ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ بھارت میں شادی ہال ماتم کدہ بن گیا

  شادی کے موقع پر دلہن کے انکار کے بعد دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں خاندانوں میں صلح کروانے کی کوشش کی مگر دلہن شادی کے لیے نہیں مانی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی نوجوان کی بھارت میں دل کی پیوند کاری، لڑکی کو نئ زندگی مل گئی
’شوگر ویکسنگ‘ کا وائرل رجحان، نوجوان لڑکیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
بیوٹیشن کا اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر خاتون نے گاڑی کو آگ لگا دی، ویڈیو وائرل
معروف اداکار نے اسلام قبول کرلیا
آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کہاں ہوگی؟
لائیو شو کے دوران ٹی وی اینکر بےہوش، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر