Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محبت کے متعلق ثانیہ مرزا کا بیان وائرل

Now Reading:

محبت کے متعلق ثانیہ مرزا کا بیان وائرل
ثانیہ مرزا

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا نے نیا انکشاف کردیا

 پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کی باضابطہ طور پر تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

ان کی طلاق کی تصدیق اس وقت ہوئی جب شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی بحث جاری ہے اور ایسے میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں کے پرانے انٹرویوز سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہے ہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا کا ایک پرانا انٹرویو، جس میں پاکستانی کرکٹر سے ان کی محبت کے بارے میں بات کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

سال 2022 میں میزبان کامیہ جانی کے ساتھ اپنے متحدہ عرب امارات کے گھر میں ہوئے اس انٹرویو کے دوران انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی زندگی اور ان کی شادی کے بعد آنے والے مشکل دور کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا، “کہی جانے والی چیزوں اور میڈیا اور اس ساری چیزوں کے لحاظ سے یہ مشکل تھا لیکن آپ جانتے ہیں، جب آپ محبت میں ہوتے ہیں تو یہ سب باتیں زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں۔ یہ حقیقت ہے۔ جب آپ محبت میں ہوتے ہیں، تو آپ سیدھا نہیں سوچ رہے ہوتے۔ آپ سوچتے ہیں کہ ‘ہم محبت میں ہیں اور ہم شادی کرنا چاہتے ہیں’ اور سچ میں یہ ہمارے اور ہمارے خاندانوں کے لیے ایسا ہی تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “لیکن جب یہ سب ہوگیا تو ہمیں احساس ہوا کہ یہ سب کے لیے ایسا نہیں ہے۔ اور ہمیں اس وقت یہ بہت عجیب لگا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ تو یہ ایک مشکل وقت تھا۔”

ثانیہ مرزا نے بتایا کہ “…لیکن یہ ہماری زندگی کے خوشگوار ترین لمحات میں سے ایک تھا… مجھے اس کی اچھی باتیں بری باتوں سے زیادہ یاد ہیں۔”

خیال رہے کہ ان کے والد عمران مرزا نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی نے خلع کے ذریعے شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

بعدازاں اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں کئی مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ان کی زندگی کے حساس دور میں رازداری کی درخواست کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر