Site icon بول نیوز

موسم کے حوالے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

پشاور، صوابی، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں صبح اور رات کے وقت ہلکی سے درمیانی شدت کی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

اس کے علاوہ مری، گلیات اور قریبی پہاڑی علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں دھند اور اسموگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں بھی دھند اور اسموگ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں، جیسے ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version