کراچی کی راتیں مزید سرد ہوگئی ہیں اور درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شہر میں موسم سرد ہونے لگا ہے اور گزشتہ رات شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔
شہر میں اس وقت مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور آج دن بھر مطلع صاف رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد شروع ہوگا، جس کے بعد راتیں مزید ٹھنڈی ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتادیا

