شہر قائد میں رات کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہونے لگا ہے، درجہ حرارت مزید 2 ڈگری گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج مطلع صاف، تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر میں سردی کی شدت میں باقاعدہ اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہونا شروع ہوگا۔

















